تربیتی مشقیں نئی جنگی حکمت عملی کے تحت کی جارہی ہیں،راحیل شریف
زمانہ امن میں اعلیٰ فوجی صلاحیتوں کی تیاری ہی امن کی ضامن ہے ،فوج کی کارکردگی بہتربنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے آرمی چیف کا بہاولپوراورملتان فارمیشنزکی چولستان میں تربیتی مشقوں کامعائنہ،فیلڈایریاآمدپر تفصیلی بریفنگ دی گئی
جمعرات 25 فروری 2016 22:36
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ پاک فوج ہرطرح کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،تربیتی مشقیں نئی جنگی حکمت عملی کے تحت کی جارہی ہیں ۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بہاولپوراورملتان فارمیشنزکی چولستان میں تربیتی مشقوں کامعائنہ کیا،یہ تربیتی مشقیں فورٹ عباس اوربیمہ گڑھ کے قریب جاری ہیں ،آرمی چیف کوفیلڈایریاآمدپران مشقوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
راحیل شریف نے جنگی فوجی مشقوں پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ زمانہ امن میں اعلیٰ فوجی صلاحیتوں کی تیاری ہی امن کی ضامن ہے ،فوج کی کارکردگی مزیدبہتربنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے،فوجی مشقوں کامقصدسخت محنت اوراعلیٰ معیارکاحصول ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پاک فوج ہرطرح کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیارہے ،مشقیں نئی جنگی حکمت عملی کے تحت کی جارہی ہیں ،مؤثرتربیت سے فوج ہرقسم کے خطرات کابھرپورمقابلہ کرسکے گی ،یہ مشقیں ہرقسم کے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے انتہائی اہم ہیں ،آرمی چیف نے بہاولپورگیریژن میں نئے تعمیرشدہ چرچ اورمیس کابھی افتتاح کیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق جنگی تربیتی مشقیں بہاولپورگیریژن کے زیراہتمام ایک ماہ سے جاری ہیں ان مشقوں میں انفنٹری توپ خانہ ،ایوی ایشن اورپاک فضائیہ بھی شریک ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.