میرے خلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمات بنائے جارہے ہیں، شرجیل انعام میمن

چیئرمین نیب کو خط لکھ رہا ہوں میرے خلاف بنائے جانے والے جھوٹے مقدمات کی خود تحقیقات کریں،بیان

جمعرات 25 فروری 2016 22:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) سابق صوبائی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ میرے خلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمات بنائے جارہے ہیں۔چیئرمین نیب کو خط لکھ رہا ہوں کہ وہ میرے خلاف بنائے جانے والے جھوٹے مقدمات کی خود تحقیقات کریں۔میرے خلاف جو بھی مقدمات بنائے جارہے ہیں وہ مفروضات اور وفاقی حکومت کی ذاتی خواہش اور ایماء پر بنائے جارہے ہیں۔

لندن سے جاری اپنے ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ نے میرا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالا ہے جبکہ میرا خلاف کوئی ریفرنس بھی نہیں تھا اورجن لوگوں کے خلاف ریفرنس ہیں ان کے نام ای سی ایل میں نہیں ڈالے گئے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ میں خود عدالت میں گیا ہوں اور میرے جانے کے بعد ہی میرے خلاف مقدمات بنائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں چیئرمین نیب کو خط لکھ رہا ہوں کہ وہ میرے خلاف بنائے جانے والے جھوٹے مقدمات کی خود تحقیقات کریں۔میرے خلاف جو بھی مقدمات بنائے جارہے ہیں وہ مفروضات اور وفاقی حکومت کی ذاتی خواہش اور ایماء پر بنائے جارہے ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ میرے خلاف الزامات میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے اور یہ تمام مقدمات جھوٹے اور من گھڑت ہیں۔

متعلقہ عنوان :