طویل رقبے اور کثیر آبادی کیلئے سالانہ20لاکھ روپے کا فنڈز بلدیاتی نمائندوں کے مینڈیٹ اور ووٹرز کی توہین ہے،یونین کونسل شادیزئی

جمعرات 25 فروری 2016 22:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) یونین کونسل شادینزئی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین حافظ محمد ابراہیم محمد حسنی کی صدارت میں ہوا جس میں چیئرمین قاسم پرکانی کونسلر قادر نائل اختر جعفری ملک ابراہیم شاہوانی ملک عطا اﷲ مینگل حنیف لانگو اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں ڈی جی لوکل گورنمنٹ کے مراسلہ برائے ترقیاتی اسکیموں سمیت یونین کونسل کو در پیش مسائل پر سیر حاصل بحث کی گئی اجلاس میں متفقہ طور پر پی ایس ڈی پی میں یونین کونسل کیلئے رکھے گئے قلیل فنڈز کو مسترد کرتے ہوئے اسکیمیں بنانے سے انکار کیا گیا بلدیاتی نمائندوں نے کہا کہ یونین کونسل شادینزئی کے سات وارڈز میں چار لاکھ سے زائد لوگ آباد ہیں اورطویل رقبے اور کثیر آبادی کیلئے سالانہ20لاکھ روپے کا فنڈز بلدیاتی نمائندوں کے مینڈیٹ اور ووٹرز کی توہین ہے انہوں نے یونین کونسل کے بارہ کونسلرز میں قلیل فنڈز کی تقسیم سے ایک سال کے دوران ایک گلی بھی پختہ تعمیر نہیں ہو سکتی اس لئے جگ ہنسائی کیلئے قلیل فنڈز نہیں لیں گے انہوں نے کہا کہ وزیر بلدیات کیجانب سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کا وعدہ بھی پورا نہیں ہو سکا صوبائی حکومت اگر فنڈز اور اختیارات نہیں دے سکتی تو بے دست و پا بلدیاتی ادارے تحلیل کئے جائیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی یونین کونسل شادینزئی کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں وزیر اعظم کے پانچ ارب روپے میں شادینزئی کو حصہ دیا جائے وزیر اعلی کی جانب سے صفائی کیلئے مختص رقم یو سی شادینزوی پر بھی خرچ کی جائے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کو ایک سرکاری افسر کے ما تحت رکھنا قبول نہیں یو سی شادینزئی کا سالانہ فنڈز پانچ کروڑ روپے کیا جائے اور اسکیمیں یونین کونسل کے ذریعے منظور کر کے بنائی جائیں۔

متعلقہ عنوان :