رسول اﷲ ﷺ نے قران کی تعلیم کے ذریعے جو انسانی نسل تیار کی اس کی مثال آج تک انسانی تاریخ پیش نہیں کر سکی، پروفیسر اسحاق منصوری

جمعرات 25 فروری 2016 22:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) اسلامی نظا مت تعلیم سندھ کے ڈ ائر یکٹر اور کر اچی یونیورسٹی شعبہ عر بی کے سابق صدر پر وفیسر ڈ اکٹر محمد اسحا ق منصو ری نے کہاہے کہ رسول اﷲ ﷺ نے قران کی تعلیم کے ذریعے جو انسانی نسل تیار کی اس کی مثال آج تک انسانی تاریخ پیش نہیں کر سکی ہے جبکہ انسانی اخلاقیات کے بلند میعار کے اعتبار سے ان سے زیادہ انسانوں سے محبت ،ہمدردی ،خیر خواہی اور غم خواہی کرنے والاکوئی گروہ پیدا نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

انجمن تعلیم اسلامی حیدرآباد کے زیر اہتمام جامعہ اسلامیہ ہائی اسکول کے ہال میں’’ رسول اﷲ ﷺ بحیثیت معلم ‘‘کے عنوان پرسیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب میں پروفیسر محمد اسحاق منصوری نے کہاکہ قر آن مجید میں نبی اکر مﷺ کی معلم کی حیثیت کا ذکر با ر با ر آیا ہے جبکہ سورۃ آل عمر ان آیت 164،سورۃ بقرہ کی آیت 129اور151سمیت سو رۃ جمعہ کی آیت نمبر 2میں بھی آپ کی بعثت کا مقصد تلا وت آیات ،تعلیم کتا ب و حکمت اور تز کیہ نفس کو قر ار د یا گیا ہے ،یعنی معلم محمد رسول اﷲ ﷺ ہیں، کتاب القر آن المجیداور شاگرد صحابہ و صحابیات ہیں،انہوں نے کہاکہ رسول اﷲ ﷺ نے اپنے طریقہ تدریس میں واضع ہدایت بھی دیں اور عملی نمونہ بھی پیش فرمایا، آپﷺ نے فرمایا کہ آسانی کرو مشکلات نہ کرو ،خوشخبری دو ،متنفر نہ کرو اسی طرح فرمایا کہ طلبہ و طالبات اور سب انسانوں سے ان کی سمجھ اور منہم فراست کے مطابق گفتگو کرو، آپﷺ جب کوئی اہم بات فرماتے تو اسے تین بار دہراتے تھے اپنی تقریر اور خطابات میں انتہائی آسان لیکن انتہائی فصیح بلیغ الفاظ و کلمات کا استعمال کرتے اس لئے آپ کے جامعی کلمات بے مثال ہیں ،انہوں نے کہاکہ موجودہ نظام تعلیم بنیادی طور پر الہاد اور لادینیت پر مبنی ہے اس لئے ہمارے موجودہ نظام تعلیم سے جو نسل تیار ہورہی ہے الہاد اور لادینیت اس کے رگ و ریشے میں پیوست ہوجاتی ہے ، موجودہ تعلیم کامحور پیٹ ہے جبکہ دل کیلئے تعلیم دوست بنادیتی ہے،رسول اﷲ ﷺ کے نظام تعلیم قران مجید کو بنیادی اہمیت حاصل ہے جس کا بنیادی مقصد علم کی ابتدااور انتہا اﷲ کے نام سے ہو،اس موقع پر اسلامی نظا مت تعلیم سندھ حیدرآباد کے ڈ ائر یکٹر جاوید اخلاق نے بھی رسول اﷲ ﷺ کے طریقہ تدریس پر روشنی ڈالی۔

متعلقہ عنوان :