چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس چکوال میں تعینات 12سیٹنو گرافرز کو گریڈ 17میں ترقی دینے کی منظوری دیدی

جمعرات 25 فروری 2016 22:29

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس چکوال میں تعینات بارہ سیٹنو گرافرز کو گریڈ سولہ سے گریڈ 17میں ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال پرویز اسماعیل جوئیہ نے اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق چوہدری قیصر عباس ، افتخار حسین گو ندل ، محمد اشرف، محمد شریف ، لعل زمرد اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :