ٹی وی چینلز پر جرائم کو ڈرامائی انداز میں نشر کرنے کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

جمعرات 25 فروری 2016 22:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) ٹی وی چینلز پر جرائم کو ڈرامائی انداز میں نشر کرنے کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار اشتیاق چوہد ری ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیاہے کہ ٹی وی چینلز پرجرائم کو ڈرامائی انداز میں پیش کیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

جرائم پر مبنی حقیقی واقعات کو ڈرامائی انداز میں نشر کرنے کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد جرم کرنے کے نت نئے طریقوں سے آگاہی حاصل کر رہے ہیں۔

معصوم بچے اس قسم کے ڈرامائی پروگرام دیکھ کر جرائم کی طرف راغب ہو رہے ہیں جبکہ بچوں کی سوچ پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ جرائم کی ڈرامائی انداز میں نشر یات پیمرا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جرائم کے واقعات کو ڈرامائی انداز میں نشر کرنے پر پر پابندی عائد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :