وفاق اور خیبرپختونخوا حکومت کے درمیان دہائیوں پرانے مسائل حل کرلئے گئے

بجلی منافع کیلئے صوبے کو 70 ارب روپے کے بقایا جات دینے پر اتفاق ،معاہدے پردستخط کردیئے گئے خیبرپختونخواکوپن بجلی پر خالص منافع کی رقم 4 اقساط میں دی جائے گی، صوبے کو پہلی قسط 25 ارب روپے رواں مالی سال ادا کی جائے گی،صوبے کو اس مد میں 15 ارب روپے کی 3اقساط تین سال میں ادا ہوگی، ورکرز ویلفیئر فنڈ کے خیبرپختونخوا سے متعلق امور وفاقی حکومت ترجیحی بنیادوں پر نمٹائے گی، چشمہ رائٹ بینک کنال کی تعمیر، دونوں حکومتیں مل کر فزیبلٹی رپورٹ تیار کریں گی، چشمہ رائٹ بینک کینال کیلئے وفاقی حکومت 65فیصد، صوبائی حکومت 35 فیصد ادا کرے گی، بجلی کی پیداوار کیلئے کے پی کے کو100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کے بعد جاری اعلامیہ

جمعرات 25 فروری 2016 21:15

وفاق اور خیبرپختونخوا حکومت کے درمیان دہائیوں پرانے مسائل حل کرلئے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، وفاق اور خیبرپختونخوا حکومت کے درمیان دہائیوں پرانے مسائل حل کرلئے گئے، اجلاس میں وفاق اور خیبرپختونخوا حکومت کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہو گئے۔جمعرات کو اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے اپنے صوبے کی نمائندگی کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خیبرپختونخوا کے بجلی منافع کے بقایا جات کا وزارت پانی و بجلی فوری اعلان کرے گی، بجلی منافع کیلئے خیبرپختونخوا کو 70 ارب روپے کے بقایا جات دینے پر اتفاق کیا گیا۔خیبرپختونخوامیں پن بجلی پر خالص منافع کی رقم 4 اقساط میں دی جائے گی، صوبے کو پہلی قسط 25 ارب روپے رواں مالی سال ادا کی جائے گی، خیبرپختونخوا کو اس مد میں 15 ارب روپے کی 3اقساط تین سال میں ادا ہوگی۔

(جاری ہے)

ورکرز ویلفیئر فنڈ کے خیبرپختونخوا سے متعلق امور وفاقی حکومت ترجیحی بنیادوں پر نمٹائے گی، چشمہ رائٹ بینک کنال کی تعمیر، دونوں حکومتیں مل کر فزیبلٹی رپورٹ تیار کریں گی، چشمہ رائٹ بینک کینال کیلئے وفاقی حکومت 65فیصد، صوبائی حکومت 35 فیصد ادا کرے گی، بجلی کی پیداوار کیلئے کے پی کے کو100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا، چشمہ رائٹ بینک کینال کی تعمیر، دونوں حکومتیں مل کر فزیبلٹی رپورٹ تیار کریں گی، پیہور ہائیڈ و پاور پراجیکٹ کی بجلی خرید کا معاہدہ 31 مارچ تک طے پا جائے گا، بجلی پیداوار کیلئے وفاق، کے پی کے کو 100 ملین مکعب کیوبک فٹ گیس فراہم کرے گا، پیہورہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی بجلی خرید کا معاہدہ 31 مارچ تک طے پا جائے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک ، وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف بھی موجود تھے۔،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے دستاویز پر دستخط کئے، معاہدے کی دستاویز پر وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بھی دستخط کئے۔معاہدے پر دستخط کرنے کے بعدتقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے درمیان ماضی میں کئی اجلاس ہو چکے ہیں، خیبرپختونخوا کے مسائل حل کرنے کیلئے متعلقہ سیکرٹریز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ بجلی کی پیداوار کیلئے صوبائی حکومت خود گیس فراہم کرنا چاہتی ہے، بجلی کی پیداوار کیلئے گیس کی فراہمی سے متعلق صوبائی حکومت کو مخصوص حق دیا گیا،صوبائی حکومت صرف نجی اور سرکاری شعبے کو اشتراک سے بجلی منصوبوں کیلئے گیس فراہم کرے گی، خیبرپختونخوا کے مسائل حل کرنے کیلئے متعلقہ سیکرٹریز کو ہدایت جاری کر دی ہیں، معاملات میں وفاق اور خیبرپختونخوا نے مثبت کر دار ادا کیا، معاملات کے حل کیلئے معاہدے پر عملدرآمد فوری شروع کر دیا جائے گا، خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ ماضی میں کئی اجلاس ہو چکے ہیں، آج کا اجلاس معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے تھا، وفاق چار سال میں خیبرپختونخوا کو 70ارب روپے کے بقایا جات ادا کرے گا، بجلی کی پیداوار کیلئے گیس کی فراہمی سے متعلق صوبائی حکومت کو مخصوص حق دیا گیاہے۔

اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے خیبرپختونخوا سے جاری مذاکرات وزیرخزانہ کی سربراہی میں کامیاب ہوئے،ماضی میں وفاق اور صوبے ایک ہی جماعت کے باوجود مسائل حل نہیں ہو سکے،نیت ٹھیک ہو او جذبات ہوں تو سیاستدان مسائل حل کر سکتے ہیں،وفاق اور خیبرپختونخوا نے تمام مسائل خوش اسلوبی سے طے کرلئے،وفاق اور خیبرپختونخواہ کے درمیان تصفیہ طلب معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ مسائل حل کرنے پر وفاقی حکومت کا شکرگزار ہوں،آج خیبرپختونخوا کے بقایا جات پر فیصلہ ہو گیا ہے، آج ہمارے لئے خوشی کا دن ہے، ہمارے مسائل حل ہو گئے ، مسائل حل ہونے سے وفاق اور صوبے کے تعلقات بہتر ہوں گے،آج خیبرپختونخوا کے بقایا جات پر فیصلہ ہو گیا ہے۔