ایس ای سی پی کے زیر اہتمام پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلمپنٹ اکنامکس میں آگاہی سیمینار
جمعرات 25 فروری 2016 21:13
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے محفوظ سرمایہ کاری اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور بچتوں کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلمپنٹ اکنامکس ( پائیڈ) میں طالب علموں کے لئے سیمینارمنعقد کیا جس میں بڑی تعداد میں طالب علموں نے شرکت کی۔ سیمینار کے آغاز میں طالب علموں کو سکیورٹیز ایکس چینج کمیشن کے کردار اور فرائض سے آگاہ کیا گیا اور شرکاء کو میوچل فنڈز، پنشن سکیموں‘ مضاربعہ اور سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کیا گیا۔
ایس ایس ی پی کے حکام فنانشل سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لئے دستیاب سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے کے قانونی طریقہ کار ، فوائد اور سرمایہ کاروں کو حاصل تحفظ سے بھی آگاہ کیا۔(جاری ہے)
ایس ای سی پی کے انوسٹر ایجوکیشن پروگرام کے تحت شروع کیا جانے والا ویب پورٹل ’ جمع پونجی ‘ سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے عوام کو مختلف مالیاتی شعبوں میں سرمایہ کاری کے دستیاب مواقعوں اور ان سے متعلق قوائد و ضوابط اور ضروری احتیاطی تدابیر سے متعلق آگہی فراہم کرتا ہے ۔
اس ویب پورٹل کو عوام اور خاض طور پر سرمایہ کاروں کی جانب سے کافی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ طالب علموں کو انوسٹر ایجوکیشن کیلئے خصوصی طور پر بنائے گئے ویب پورٹل ’ جمع پونجی ‘ کے پر دستیاب فنانشل سیکٹر اور سرمایہ کاری سے متعلق معلومات بارے بھی آگاہ کیا گیا ۔ اس پورٹل پر مختلف اقسام کی سرمایہ کاری کے لئے ضروری احتیاطی تدابیر بھی دی گئی ہیں جبکہ اس کے ذریعے کمپنیوں کے ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹر ہونے کی تصدیق بھی کی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ سرمایہ کاری سے متعلق سوالات کے جوابات ، جعلی سکیموں کو جاننے کی جانچ پڑتال کے طریقہ کار اور دیگر سرگرمیاں اس پورٹل کا حصہ ہیں۔ سیمینارکے اختتام پر پائیڈ کے وائس چانسلر ڈاکٹر اسد زمان نے ایس ای سی پی کے اس اقدام کو سراہا اور مزید کہا کہ اس طرح کے سیمینارطالب علموں میں مالیاتی شعور کو اجاگر کر رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.