سی ڈی اے نے مختلف علا قوں میں لگائے گئے پانچ ڈا نسنگ فواروں کو مکمل طور پر فعال کردیا

جمعرات 25 فروری 2016 21:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) سی ڈی اے نے اسلام آباد کے مختلف علا قوں میں لگائے گئے پانچ ڈا نسنگ فواروں کو مکمل طور پر فعال کردیا ہے۔ابتدائی طور پر زیرو پوائنٹ، شاہین چوک، پی ٹی سی ایل چوک (جنا ح ایونیو) اور مر غزار چڑیا گھر چوک میں لگائے گئے فواروں کو فعال کیا گیا ہے۔ یہ رنگا رنگ روشنیاں بکھیرتے ہوئے فوارے جہاں اطر اف کے لینڈ سکیپ، ما حول اور خوبصورتی میں مزید اضا فہ کرہے ہیں وہاں اپنی دلفریب خوبصورتی کی وجہ سے اسلام آباد کے رہائشیوں کو خوشگوار تفریح فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ان رنگا رنگ فواروں میں لیزر لایٹس لگائی گئی ہیں اور یہ شعائیں جب پانی کے زرات پر پڑتی ہیں تو ایک مسحورکن اور دیدہ زیب منظر پیدا کرتی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کی کثیر تعدا با لخصوص بچوں کی بڑی تعداد د روزانہ ان فواروں کا نظا رہ کر کے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈا نسنگ فواروں کی تنصیب کے علا وہ سی ڈی اے نے اسلا م آباد کے مختلف مصروف چوراہو ں کو رنگا رنگ روشنیاں لگا کر خوبصورت بنا رہا ہے ۔

اس ضمن میں ابتدائی طور پر F-10چوک کو خوبصورت روشنیوں سے سجایا گیا ہے جو یہاں سے گزرنے والوں کو این دیدہ زیب منظر پیش کرتا ہے۔ علا وہ ازیں شہر کی خوبصورتی میں اضا فے کے لئے اسلام آباد کی مختلف اہم شاہراؤں، چوراہوں اور دا خلی را ستوں پر فلا ور ٹاورز بھی نصب کرنے کے ساتھ ساتھ شہر میں کے مختلف علا قوں میں لیڈ سکیپ کو بھی ابین الاقوامعیار کے مطا بق اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

چیئر مین سی ڈی اے معروف افضل نے انوائرمنٹ ونگ کو ہدایت کی ہے کہ شہر کے اہم مقا مات کو نہ صرف خوبصورت اور مو سمی پھولوں سے سجا یا جائے بلکہ شاہراؤں کے اطراف میں موجود گرین بیلٹس کو بھی لینڈ سکیپنگ کر کے خوبصورت بنا نے کے علا وہ میڈین سٹرپس پر بھی پھولدار پودے لگائے جائیں تاکہ مو سم بہار کی آمد کے ساتھ پورا شہر رنگا رنگ پھولوں سے کھل اٹھے۔

متعلقہ عنوان :