بجلی کا خالص منافع ،اسحاق ڈار خیبرپختونخوا کو 25ارب روپے دینے پر رضامند

سیکرٹری خزانہ کے پی کیکو رواں مالی سال 50ارب روپے دینے پر رضا مند نہیں ،وفاقی حکومت 15ارب دینا چاہتی تھی،اجلاس کی اندرونی کہانی

جمعرات 25 فروری 2016 20:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء ) وفاق اور خیبرپختونخوا حکومت کے درمیان مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ذرائع کے مطابق سیکرٹری خزانہ وقار مسعود کے پی کے حکومت کو بجلی کے خالص منافع کی مد میں رواں مالی سال کے دوران 50ارب روپے دینے پر رضا مند نہیں تھے وفاقی حکومت بجلی کے خالص منافع کی مد میں 15ارب دینا چاہتی تھی کے پی کے حکومت کے جارحانہ رویہ کی وجہ سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار 25ارب روپے دینے پر رضامند ہوئے ذرائع نے مزید بتایا کہ 100ملین ایم ایم سی ان انڈسٹر ی کے لیے استعمال ہو سکے گی جو کے پی کے حکومت کے پاس ہو یا پبلک پرائیوٹ لمییڈ کے تحت چل رہے ہو چشمہ رائٹ بینک کینال کے پی سی ون کو دوبارہ اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی ہے اس منصوبہ کے تحت وفاقی حکومت 65  فیصد اور خیبرپختونخوا حکومت35 فیصد ادا کرے گی ورکرز ویلفیر بورڈ کو فوری طور پر بنانے اور فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے