تھانہ سمبڑیال: بدنام زمانہ 3رکنی جہانگیر عرف ڈھلو ڈکیت گینگ گرفتار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 25 فروری 2016 20:43

سمبڑیال(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔25فروری۔2016ء) تھانہ سمبڑیال پولیس نے بدنام زمانہ بین الاضلاعی 3رکنی
جہانگیر عرف ڈھلو ڈکیت گینگ گرفتار کرکے وارداتوں کے دوران چھینی گئی نقدی، طلائی زیورات ،بھاری مقدار میں موبائل فون ،لائسنسی چھینے گئے اسلحہ سمیت ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ،مزید انکشافات کی توقع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ماڈل تھانہ سمبڑیال پولیس حاجی محمد اقبال خان نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈی پی او سیالکوٹ رائے اعجاز احمد کی خصوصی ہدایت اور SDPOسرکل معین اشرف بٹر کی نگرانی میں پولیس افسران آصف یعقوب، عمران بابر، عامر شہزاد سمیت پولیس ٹیم کے ہمراہ عرصہ سے نہروں کی پٹریوں پر ،پٹرول پمپوں سمیت گھروں میں لوٹ مار کرنے والے سرگرم 3رکنی جہانگیر عرف ڈھلو کو گینگ ممبران خاور محمود ،شفاقت عرف ڈپٹی کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے وارداتوں کے دوران چھینی گئی 25ہزار روپے نقدی، لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ،کثیر تعداد میں موبائل فون اور بھاری تعداد میں ناجائز اسلحہ سمیت شہریوں سے بھی چھینا گیا لائسنسی اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ گرفتار گینگ سے مزید انکشافات کی توقع ہے ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او حاجی محمد اقبال خان نے بتایا کہ گرفتار ڈکیت گینگ عرصہ سے ڈکیتی چوریوں ،راہزنی کی وارداتوں میں مصروف جبکہ دیگر تھانوں کی پولیس کو بھی مطلوب تھا اور ڈی پی او سیالکوٹ رائے اعجاز احمد نے ملزمان کو گرفتار کرنے والے پولیس افسران سمیت پولیس اہلکاروں کیلئے نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان بھی کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :