درندہ صفت ملزمان نے معصوم بچے کو قتل کرکے کھیتوں میں پھینک دیا،چار افراد کیخلاف مقدمہ درج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 25 فروری 2016 20:39

حجرہ شاہ مقیم(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔25فروری۔2016ء) درندہ صفت ملزمان نے معصوم بچے کو قتل کرکے کھیتوں میں پھینک دیا ۔ خدشہ ہے 13سالہ بچے کو بد فعلی کے بعد قتل کیا گیا چار افراد کیخلاف مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

نواحی گاؤں لدھیوال کا تیرہ سالہ کاشف علی ولد محمد منشاء نوناری بدھ کی شام گھر نہ پہنچا تو اہلخانہ کو تشویش ہوئی جنہوں نے تلاش شروع کردی مگر ناکام رہے جمعرات کے روزگاؤں کے قریب آلو کے کھیت سے معصوم بچے کی ڈیڈ باڈی ملی جسے گلے میں اس کاہی اوزار بند ڈال کر بڑی بیدردی سے قتل کردیا گیا تھا اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچی جس نے مقتول کی ڈیڈ باڈی ہسپتال پہنچاکر والد کی مدعیت میں چار نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :