قتل کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری 23 فروری کو سنیٹرل جیل ساہیوال میں پھانسی دی جائیگی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 25 فروری 2016 20:34

دیپال پور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔25فروری۔2016ء) تہرے قتل کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری 23 فروری کو سنیٹرل جیل ساہیوال میں پھانسی دی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ کوٹ امیر شاہ کے رہائشی مجرم محمد رمضان عرف آصف علی نے 2004میں گھریلو جھگڑے اور جائیداد کے تنازعہ پر تین عورتوں صغراں بی بی ،رشیداں بی بی اور منزہ بی بی کو قتل کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

جس پر ایڈیشنل سیشن جج نے 24ستمبر 2005 کو فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد رمضان عرف آصف علی کو سزائے موت اور 50ہزار معاوضہ کی سزا سنائی تھی۔

ملزم کی تمام رحم کی اپیلیں خارج ہونے کے بعدسیشن جج اوکاڑہ نے ملزم محمد رمضان عرف آصف علی کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دئیے ہیں جو جیل احکام کو موصول ہو چکے ہیں مجرم محمد رمضان عرف آصف علی23 فروری کی صبح چھ بجے سنیٹرل جیل ساہیوال میں پھانسی دی جائے گئی۔

متعلقہ عنوان :