پٹوار سرکل میں پٹواریوں کی کمی ‘ عوامی مشکلات میں شدید اضافہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 25 فروری 2016 20:34

اٹھارہ ہزاری(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔25فروری۔2016ء)تحصیل اٹھارہ ہزاری کے بیالیس پٹوار سرکل میں پٹواریوں کے عملہ کی کمی کے باعث عوامی مشکلات میں شدید اضافہ ہورہا ہے تفصیل کے مطابق تحصیل اٹھارہ ہزاری 118مواضعات پر مشتمل ہیں اور محکمہ مال کی چار قانونگوئیاں ہیں اور بیالیس پٹوار سرکل ہیں تحصیل بھر میں ایک نائب تحصیلد ار تعینات ہے جبکہ عرصہ دراز سے تحصیلدار اور نائب تحصیلدار کی ایک ایک آسامی خالی پڑی ہے اور عملہ کی کمی کے باعث ایک پٹواری کے پاس دو سے تین تک سرکل ہیں جس کے باعث سرکاری آبیانہ اور زرعی ٹیکس کی وصولی تعطل اور تاخیر کا شکار ہے اور مذکورہ امور میں عملہ کا م کی زیادتی کیوجہ سے ٹھیک سے انجام نہیں دے پا رہا اسکے ساتھ ہی عوام بھی مشکلات کا شکار ہے اے سی اٹھارہ ہزاری نے دو پٹواریوں ملک اشرف اور منور اکیرا کو معطل جبکہ ایوب پٹواری کی تنخواہ بند کرکے کسی سرکل میں تعینات نہیں کیا گیا سابق کونسلر مہر شوکت اقبال اور دیگر سماجی حلقوں نے حکومت سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔