سبی میلہ برصغیر پاک و ہند کی قدیم ترین روایات کا تسلسل ہے،صوبائی وزیر نواب محمد خان شاہوانی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 25 فروری 2016 20:32

سبی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔25فروری۔2016ء) صوبائی وزیر ایس اینڈ جی ائے ڈی نواب محمد خان شاہوانی نے کہا ہے کہ سبی میلہ کا انعقاد برصغیر پاک و ہند کی قدیم ترین روایات کا تسلسل ہے اس عظیم الشان عوامی اجتماع کی داغ بیل بلوچ رہنما میر چاکر خان رند نے سولہویں صدی کے آخری عشرہ میں ڈالی، جرگہ کی صورت میں ہونے والا یہ سالانہ قبائلی اجتماع انتہائی اہمیت کا حامل تھا،جس میں مختلف قبائلی جھگڑوں کا فیصلہ انتہائی خوبصورت انداز میں کیا جاتا تھا،ان خیالات کا اظہار انہوں سالانہ سبی میلہ2016کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اسپاسنامہ پیش کرتے ہوئے خطاب میں کیا،انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ عصری تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس میں مزید نکھار اور جدت آگئی ہے آج اس میلہ مویشیاں میں عوام کے مزاج اور ڈیمانڈ کے مطابق مختلف قسم کے ثقافتی پروگرام شامل کرکے اس میں ایک نئی جدت لائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ااض ہمارئے لیے اور سبی کے عوام کے لیے یہ امر انتہائی خوشی کا ہے کہ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے اپنی گوں نا گوں مصروفیات میں سے وقت نکال میلہ میں خصوصی شرکت کی انہوں نے کہا کہ سبی کی مویشی منڈی کا شمار ملک بھر کی بڑی منڈیوں میں ہوتا ہے اور یہاں کے کثیر لوگوں کا ذریعہ معاش بھی مالداری سے وابسطہ ہے انہوں نے کہا کہ ویٹرنری ہسپتالوں میں جدید مشینریز اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بناکر اس شعبہ کو مزید ترقی سے ہمکنار کیا جاسکتا ہے آخر میں انہوں نے عظیم الشان میلہ کے کامیاب انعقاد پر ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا جن کی شب و روز محنت کی وجہ اتنا خوبصورت میلہ عوام کو دیکھنے کے لیے ملتا ہے،انہوں نے مختلف اسکولوں کی طلباء و طالبات کی جانب سے خوبصورت ٹیبلو اور فلاور شو پیش کرنے پر انہیں مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :