پاکستان اسٹاک ایکس چینج بورڈ آف ڈائریکٹرز ممبران کے انتخابات

عابد علی حبیب،احمدچنائے،عبدالمجید آدم اور محمدیاسین لاکھانی منتخب

جمعرات 25 فروری 2016 20:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج(سابقہ کراچی اسٹاک ایکس چینج)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کے لئے انتخابات گذشتہ روز ،منعقد ہوئے جس میں عابد علی حبیب،احمدچنائے،عبدالمجید آدم اور محمدیاسین لاکھانی منتخب ہوگئے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے ایس ای سی پی نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے بورڈ کیلئے 5ممبران کو نامزد کیا تھا جن میں معین فدا،راحت کونین حسن،توفیق اصغر حسین،سمیراحمد اور محمدنعیم شامل ہیں جبکہ ایس ای سی پی نامزد کردہ ڈائریکٹرمنیرکمال بدستور بورڈ کے ممبر رہیں گے۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے ایم ڈی ندیم نقوی بربنائے عہدہ بورڈ کے ممبر ہونگے۔ ۔

متعلقہ عنوان :