اتحاد ایئر ویز نے سٹی کو انٹرنیشنل کیش مینجمنٹ بینک پارٹنر مقرر کرنے کے حوالے سے توسیعی معاہدے کا اعلان کردیا

جمعرات 25 فروری 2016 20:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء)متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی اتحاد ایئر ویز نے سٹی کو انٹرنیشنل کیش مینجمنٹ بینک پارٹنر مقرر کرنے کے حوالے سے توسیعی معاہدے کا اعلان کیا ہے ۔اس معاہدے کے تحت اتحاد ایئر ویز جی سی سی سے باہر اپنے آپریشنز کو فناشل ٹیکنالوجی میں سٹی کی سرمایہ کاری سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے کیش مینجمنٹ آپریشنز کو مزید بہتر اور لاگت میں کمی کرسکے گی۔

اس معاہدے کے بعد اتحاد ایئر ویز سٹی کی لیکیوڈیٹی مینجمنٹ سالوشنز کو استعمال کرتے ہوئے آٹومیٹڈ ٹریژری ٹولز کے ذریعے مسابقتی مارکیٹ ریٹس اور کیش مینجمنٹ کے اہداف حاصل کرسکے گی جس کے نتیجے میں ٹرانزیکشنز لاگت کی مد میں نمایاں بچت ہوسکے گی۔سٹی کے کیش مینجمنٹ سالوشنز حقیقی اکاوٴنٹ اوپننگ پروسیس کے ذریعے ابوظہبی کی اس فضائی کمپنی کو ایک مکمل آٹو میٹڈ اور مرکزی اکاوٴنٹ ایڈمنسٹریشن اور وصولیوں و ادائیگیوں کے خودکار مینجمنٹ ٹولز کی جانب راغب کرکے اسے بہترین کنٹرول اور ٹرانزیکشنل رسک کو کم کرنے مدد فراہم کرینگے۔

(جاری ہے)

اس اشتراک میں توسیع اتحاد ایئر اور سٹی کے درمیان انوویٹو سپلائی چین فنانس ایگریمنٹ( SCF) پر دستخط کرنے کے ایک برس بعد سامنے آئی ہے جس کے تحت اب اتحاد ایئر ویز بینک کی جانب سے فراہم کی جانے والی فنڈنگ کے باعث اپنے سپلائرز کو بروقت ادائیگی کرکے لیکیو ڈیٹی کے مسائل سے نبرد آزماہوسکے گی۔اتحاد ایئر ویز کے چیف فنانشل آفیسر James Rigneyکا کہنا ہے کہ ہم سٹی کے ساتھ یہ معاہدہ طے پانے پر انتہائی مسرور ہیں اور یہ معاہدہ عالمی سطح پر ہمارے کاروبار کو لاگت کے اعتبار سے فائدہ پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔