2013ء کے سوال کا جواب آگیا، سوال کرنے والے رکن کی عدم موجودگی میں ’بحث‘نہ ہوسکی

جمعرات 25 فروری 2016 20:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) لاہور کے کارخانوں میں وائر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے جانے کے حوالے سے رکن اسمبلی پنجاب میاں نصیر احمد کے سوال کہ جن کارخانوں میں صاف پانی کے لیے پلانٹ نہیں لگائے گئے ان کے خلاف حکومت کیا کارروائی کا ارادہ رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی نے 6جون 2013ء کو ایوان میں سوال پیش کیا تاہم 25فروری 2016ء کے اجلاس میں وزیر برائے تحفظ ماحول کی طرف سے جواب تو آگیا کہ ان تمام کیسز کو پنجاب ماحولیاتی ٹربیونل کو بھجوانے کے مختلف مراحل میں ہے تاہم رکن اسمبلی میاں نصیر احمد کی غیر موجودگی اس پر مزید بحث نہ ہوسکی