سیاستدانوں کا اگر احتساب ہوسکتا ہے تو نیب کا حتساب کیوں نہیں ہوسکتا، رانا مشہود

جمعرات 25 فروری 2016 20:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے کہا ہے کہ وہ نیب کے حوالے سے اپنے بارے میں خبریں میڈیا پر ہی پڑھتے سنتے ہیں لیکن ان سے ان خبروں کے حوالے سے کسی نے ابتک رابطہ نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک مقامی سکول کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کا اگر احتساب ہوسکتا ہے تو نیب کا حتساب کیوں نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ وقت دور نہیں کہ جس کے گلے میں پھندا آئے اسے فٹ کردیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب سمیت تمام اداروں کو قانون اور آئین کے دائرے میں دیتے ہوئے کام کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :