قانونی خلاف ورزی کی ہیٹرک، رکن اسمبلی نے سپیکر کو نشاندہی کرائی

جمعرات 25 فروری 2016 20:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران رکن اسمبلی امجد علی جاوید نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ٹوبہ ٹیک سنگھ سے متعلقہ سوالات کے ساتھ ہی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کو نشاندہی کی کہ جب تک کسی بھی محکمہ کا سیکرٹری موجود نہ ہو ایوان پر بحث نہیں ہوسکتی یعنی محکمانہ سوالات کے جوابات کے وقت محکمانہ سیکرٹری کا ایوان میں موجود ہونا ضروری ہوتی ہے جبکہ گذشتہ تین دن سے سیکرٹری کی عدم موجودگی کی نشاندہی کی جارہی ہے جس پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پوائنٹ نوٹ ہوگیا ہے اس سلسلہ میں بھی کارروائی کی جائے گی

متعلقہ عنوان :