انصاف انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ ، ملک سپورٹس نے کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعرات 25 فروری 2016 20:17

انصاف انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ ، ملک سپورٹس نے کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) انصاف انٹر کلب انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک سپورٹس نے پشاور پینتھرز کو تین وکٹوں سے شکست دیکر کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، جمخانہ گراؤنڈ پر جاری ٹورنامنٹ میں پشاور پینتھرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 191 رنز بنائے جس میں سرور خان 56 ، مراد خان 25 ، افضال نذیر 55 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔

(جاری ہے)

ملک سپورٹس کی طرف سے فہد شاہ نے تین ساجد اور مجیب نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ جواب میں ملک سپورٹس نے مطلوبہ ہدف سات وکٹوں کے نقصا پر پورا کیا ۔ جس میں فواد علی 61 ، ساجد خان 37 ، خان سلام23 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔ اس طرح ملک سپورٹس نے سات وکٹوں سے میچ جیت کر کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :