ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی : دوسر ے میچ میں سری لنکا نے متحدہ عرب امارات کو جیت کیلئے 130رنز کا ہدف دیدیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 25 فروری 2016 20:04

ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی : دوسر ے میچ میں سری لنکا نے متحدہ عرب امارات کو جیت ..

میر پور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25فروری2016ء ) ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کے دوسر ے میچ میں سری لنکا نے متحدہ عرب امارات کو جیت کے لیے 130رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔ میر پور میں جاری میچ میں سر ی لنکن اوپنرز نے ٹیم کو 68رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا جس کے بعد دلشان 27رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ۔

(جاری ہے)

دنیش چندیمل اپنی دو سری ٹی ٹونٹی نصف سنچری مکمل کرتے ہی پوویلین لوٹ گئی جس کے بعد سری لنکن بیٹنگ لائن اپ خزاں کے پتوں کی مانند بکھر گئی ۔سری وردنے 6،شناکا 5، میتھیوز 8اور جے سوریا 10رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ۔سری لنکا مقررہ 20اووز میں 8وکٹوں پر محض 129رنز بنا سکی ۔یو اے ای کے لیے امجد نے 3، نوید اور شہزاد نے 2،2جبکہ مصطفی نے 1کھلاڑی آؤٹ کیا ۔