ملک میں روزانہ دس ارب کی ہونے والی کرپشن ختم ہو جائے توحکومتی خسارے پورے ہو سکتے ہیں، حکمران اگر ملک سے مخلص ہیں تو اپنا سرمایہ واپس لائیں

پاکستان ریلوے پریم یونین کے ڈپٹی چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 25 فروری 2016 20:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) پاکستان ریلوے پریم یونین کے مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزرخالد محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں روزانہ دس ارب کی ہونے والی کرپشن ختم ہو جائے توحکومتی خسارے پورے ہو سکتے ہیں، حکمران اگر ملک سے مخلص ہیں تو اپنا سرمایہ واپس لائیں، حکومت اگر واقعی قومی اداروں کو چلانااور منافع بخش بناناچاہتی ہے تو اسے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے پارلیمنٹ کے سامنے رکھنا چاہئے اور ماہرین اور اداروں کے ملازمین کے ساتھ مل بیٹھ کر اداروں کی بہتری کا حل تلاش کرنا چاہئے ۔

(جاری ہے)

جب تک حکومت ان اداروں کے کارکنوں کو اعتماد میں نہیں لیتی حکومتی فیصلوں کو عوام کی تائید حاصل نہیں ہوگی حکومتی خسارہ پورا کرنے کے لئے قومی اداروں کو نج کاری کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ حکمرانوں نے اب تک گزشتہ ادوار میں کی گئی نجکاری سے حاصل ہونے والی آمدن کے بارے میں بھی عوام کو اعتماد میں نہیں لیا،کسی کو بھی عوامی سرمائے پر موج مستی نہیں کرنے دیں گے،اب قوم نہیں بلکہ حکمرانوں کو قربانی دینا ہو گی،ٹیکس نیٹ بڑھانے کی بجائے ادارے فروخت کرکے غیر ملکی ایجنڈے کو پروان چڑھایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ مظلوم اور محروم عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے ،حکمرانوں کی کارکردگی سے عوام بری طرح مایوس ہیں جبکہ حکمران ابھی تک عوام کو دعوؤں اور وعدوں سے بہلانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :