پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی کا نیلم جہلم منصوبے میں تاخیر پر گہری تشویش کا اظہار

جمعرات 25 فروری 2016 19:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے نیلم جہلم منصوبے میں تاخیر پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ترجیحات میں عوام مسائل نہیں اربوں روپے کی لاگت سے بننے والے منصوبے کھٹائی میں پڑے ہیں جبکہ کمیشن والے منصوبے دنوں میں پایہ تکمیل کو پہنچ جاتے ہیں قومی کا قیمتی سرمایہ سڑکوں اور پلوں کی نظر ہر رہا ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت توانائی بحران کا سامنا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے کاروبار ختم ہو گئے ہیں بے روزگاری میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے لوگوں کا جسم اور روح کا رشتہ برقرار رکھنا دشوار ہے لیکن حکمرانوں کو اپنے اللوں تللوں سے فرصت نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ نیلم جہلم منصوبے کی لاگت میں 320 ارب روپے کا اضافہ قوم کی جیبوں پر ڈاکہ ہے۔

متعلقہ عنوان :