ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مولانا عبدالعزیز کی عبوری ضمانت میں 7 مارچ تک توسیع کردی

تمام مقدمات جھوٹے ہیں، ان کو مسترد کرتاہوں ،لال مسجد کے سابق خطیب کی صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 25 فروری 2016 19:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ آصف محمود نے لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کی عبوری ضمانت میں سات مارچ تک توسیع کردی ۔جمعرات کو عدالت نے اشتعال انگیزتقریرکرنے اور مظاہرین کو دھمکیاں دینے سے متعلق لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت مولانا عبدالعزیز کے وکیل طارق اسد ایڈووکیٹ نے اپنے موکل کی ضمانت میں توسیع کی استدعا کی۔ وکیل نے کہا کہ مولانا عبدالعزیزکی سیکیورٹی کا مسئلہ ہے۔ اس لئے انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ جس پر عدالت نے ایچ ایس او سے استفسار کیا کہ کیا آپ ان کی سیکیورٹی کی ذمہ داری لیتے ہیں۔ جس پر ایس ایچ او نے کہا کہ پولیس مولاناعبدالعزیز کی سیکیورٹی کی ذمہ دار ہے۔

(جاری ہے)

دوران سماعت مدعی مقدمہ سول سوسائٹی کے وکیل بیرسٹر مسرورشاہ نے تیاری کے لئے وقت مانگتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے مولاناعبدالعزیزکی عبوری ضمانت میں سات مارچ تک کی توسیع دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔ عبوری ضمانت کی درخواست منظور ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ ان کے خلاف بنائے گئے تمام مقدمات جھوٹے ہیں، ہم ان کو مسترد کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں قرآن و سنت کا قانون ہوتوکوئی کسی پر جھوٹا مقدمہ درج نہ کروا سکے۔میرے خلاف درج تمام مقدمات بے بنیاد ہیں جنہیں ہم مسترد کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :