وزیراعلیٰ پنجاب سے ترک سرمایہ کاروں کی ملاقات، مینوفیکچرنگ اور پیپر انڈسٹری میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

جمعرات 25 فروری 2016 19:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ترک سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے پنجاب میں مینوفیکچرنگ، پیپر انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کی تاریخی برادرانہ دوستی سودمند معاشی تعلقات میں ڈھل چکی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ترکی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ترکی کے سرمایہ کار گروپ کی پنجاب میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے اور ترک سرمایہ کار وں کو ہرممکن سہولتیں فراہم کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترکی کی متعدد کمپنیوں نے پنجاب میں سالڈویسٹ مینجمنٹ، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے اوروقت کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے۔ خواجہ احمد حسان، سیکرٹری صنعت ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :