وزیراعلیٰ شہبازشریف سے ائیر آفیسر کمانڈنگ سنٹرل ائیر کمانڈ پاکستان ائیر فورس ،ائیر وائس مارشل جواد سعید کی ملاقات

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 25 فروری 2016 19:11

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 25 فروری۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آج یہاں ائیر آفیسر کمانڈنگ سنٹرل ائیر کمانڈ پاکستان ائیر فورس ،ائیر وائس مارشل جواد سعید (Air Vice Marshal Javad Saeed)نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی حامل فورس ہے اورپاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں پر پوری قوم کو فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کا شمار دنیا کی بہترین فضائی فورسز میں ہوتا ہے ۔وزیراعلیٰ نے پاک فضائیہ کے جانبازوں کی شجاعت کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :