چنیوٹ میں 15کروڑ ٹن عمدہ کوالٹی کے خام لوہے کے ذخائر کے تخمینے کی پیمائش و تصدیق
چینی،جرمن،کینیڈین اورآئرش سائنسدانوں نے وزیراعلیٰ کو پیشرفت کے بارے میں ابتدائی رپورٹ پیش کی وزیراعلیٰ کا خام لوہے کے ذخائر کے تخمینے کی پیمائش و تصدیق کی ابتدائی رپورٹ پر اطمینان اورخوشی کااظہار زمین میں چھپے خزانے خام لوہے کا تخمینہ لگانے کیلئے اب تک انتہائی محنت سے کام کیا گیا ہے:وزیراعلیٰ
ذیشان حیدر جمعرات 25 فروری 2016 19:03
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 25 فروری۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت آج یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں چنیوٹ میں خام لوہے کے ذخائر کے منصوبے پر پیش رفت کاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔چین، جرمنی، کینیڈا اورآئرلینڈ کے سائنسدانوں نے خام لوہے کی مقدار اورکوالٹی کے بارے میں اپنی رائے دی۔ اجلاس کے دوران چینی،جرمن،کینیڈین اورآئرش سائنسدانوں نے وزیراعلیٰ کو منصوبے پر اب تک ہونے والی پیش رفت کے بارے میں ابتدائی رپورٹ پیش کی۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق چنیوٹ میں تقریباً 15کروڑ ٹن عمدہ کوالٹی کے خام لوہے کے ذخائر کے تخمینے کی پیمائش و تصدیق ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے خام لوہے کے ذخائر کے تخمینے کی پیمائش و تصدیق کی ابتدائی رپورٹ پر اطمینان اورخوشی کااظہار کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ قومی نوعیت کے اس اہم منصوبے کو انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں تیزی سے آگے بڑھانے پر صوبائی وزیر معدنیات شیر علی،چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات جہانزیب خان ،صوبائی سیکرٹری معدنیات ڈاکٹر ارشد محمود ،انکی ٹیم اور منصوبے پر کام کرنے والے چینی، جرمن، کینیڈین اور آئرش ماہرین کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اورزمین میں چھپے خزانے خام لوہے کا تخمینہ لگانے کیلئے اب تک انتہائی محنت سے کام کیا گیا ہے اوراس منصوبے پر اب تک ہونے والی پیش رفت قابل تعریف ہے جس پر میں تمام متعلقہ حکام اور غیر ملکی ماہرین کو مبارکباد دیتا ہوں۔وزیراعلیٰ کو بتایاگیا کہ خام لوہے کے ذخائرکی مقدار کی ابتدائی پیمائش اور تصدیق پنجاب میں ایک ملین ٹن سالانہ پیداوارکی سٹیل مل کو 30برس تک چلانے کیلئے کافی ہے ۔وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ایسی فزیبلٹی مرتب کی جائے جس سے ملک کی سٹیل کی صنعت کو فروغ ملے ۔وزیراعلیٰ نے منصوبے کے دوسرے مرحلے پر بھی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ کو بتایاگیا کہ دوسرے مرحلے کے تحت بین الاقوامی کنسلٹنٹ اورڈرلنگ کرنیوالی کمپنیاں بین الاقومی مسابقت کے ذریعے پر کوالیفائی ہوچکی ہیں۔غیر ملکی ماہرین اورسیکرٹری معدنیات پنجاب نے منصوبے پر اب تک ہونے والی پیش رفت کے بار ے میں وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی۔چین کے قونصل جنرل یوبورن،صوبائی وزراء شیر علی خان، چوہدری محمد شفیق،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، متعلقہ سیکرٹریز کے علاوہ منصوبے پر کام کرنے والی چین کی کمپنی، جرمنی،کینیڈااور آئرلینڈ کے ماہرین اور سائنسدانوں نے اجلاس میں شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.