کراچی کو خوشحالی اور امن کا مسکن بنانا ہے، ہمیں پھولوں اور خوشبوؤں کی روائتوں کو مزید مستحکم کرنا چاہیے، خوشبوؤں اور رنگوں کا ماحول مثبت رویوں کو فروغ دیتا ہے۔کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی فلاور شو میں شرکت کے موقع پر گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 25 فروری 2016 19:02

کراچی کو خوشحالی اور امن کا مسکن بنانا ہے، ہمیں پھولوں اور خوشبوؤں ..

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25فروری۔2016ء) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہاہے کہ کراچی کو خوشحالی اور امن کا مسکن بنانا ہے جبکہ خوشگوار ماحول،برداشت اور ہمدردی کے رویوں کو پروان چڑھانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے فلاور شو میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پھولوں اور خوشبوؤں کی روائتوں کو مزید مستحکم کرنا چاہیے۔جبکہ خوشگوار ماحول،برداشت اور ہمدردی کے رویوں کو پروان چڑھانا ہے۔انہوں نے کہاکہ خوشبوؤں اور رنگوں کا ماحول مثبت رویوں کو فروغ دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :