ریس کورس پولیس نے چودہ سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کیس میں چالان عدالت میں جمع کر ادیا

جمعرات 25 فروری 2016 18:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) تھانہ ریس کورس پولیس نے چودہ سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کیس میں چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔ 200صفحات پر مشتمل چالان میں عدنان ثنا اﷲ سمیت چار ملزمان کو گنہگار قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ ریس کورس پولیس نے اپر مال کے گیسٹ ہاؤس میں چودہ سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

محکمہ پراسیکیوشن نے گزشتہ روز 200صفحات پر مشتمل چالان جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں جمع کرایا جس میں عدنا ن ثنا اﷲ ، بلال ،عمران اور ماجد کو گنہگا ر قرار دیا گیا ہے۔چالان کے ساتھ ملزمان کی میڈیکل رپورٹ بھی لف کی گئی ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سماعت کے بعد اسے سماعت کے لئے سیشن کورٹ بھجوا دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :