خواتین کی طرح مردوں کے حقوق کا بل بھی آنا چاہیے ‘ خواتین سے متعلق پاس کئے گئے قانون کے ذریعے مردوں کے حقوق پر قدغن لگائی جا رہی ہے‘ ترجمان پنجاب حکومت زعیم حسین قادری کا بیان

جمعرات 25 فروری 2016 18:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) پنجاب حکومت کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ خواتین کی طرح مردوں کے حقوق کا بل بھی آنا چاہیے ، خواتین سے متعلق پاس کئے گئے قانون کے ذریعے مردوں کے حقوق پر قدغن لگائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے زعیم حسین قادری نے کہا کہ خواتین کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے ہیں لیکن جس طرح کے حقوق حالیہ پاس ہونے والے قانون میں خواتین کو دیئے گئے ہیں وہ نہیں ملنے چاہیے تھے۔

مردوں کو کڑا پہنانے جیسی باتوں سے گھریلو زندگیاں متاثر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس بل کے ذریعے مردوں کے حقوق پر قدغن لگائی جا رہی ہے جس طرح کے بل منظور ہو رہے ہیں لگتا ہے کہ مینز پروٹیکشن بل بھی لانا پڑے سکتا ہے۔ میاں بیوی دونوں کو مساوی حقوق ہونے چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :