دیپا پور، دو مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک، دو شدید زخمی

جمعرات 25 فروری 2016 18:07

دیپا پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) دو مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک دو شدید زخمی۔ پہلے حادثہ میں چک نظام دین کا رہائشی محمد فاروق دیپال پور موٹرسائیکل پر آ رہا تھا کہ دیپال پور شہر کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

دوسرے حادثہ میں چک ملہوکی ضلع قصور کا رہائشی محمد طارق اپنی بہو صوبیہ بی بی اور بیوی زرینہ بی بی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر آرہا تھا کہ پل جوڑیاں کراس کرتے ہوئے پیچھے سے آنے والے بس نے ان کو کچل دیا جس صوبیہ بی بی ہلاک اس کا سسر محمد طارق اور ساس زرینہ بی بی شدید زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :