صوابی، تبلیغی جماعت کیساتھ آنیوالے رکن کو پرانی دشمنی پر فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا

جمعرات 25 فروری 2016 18:07

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) زیدہ ضلع صوابی کی مسجد میں تبلیغی جماعت کے ساتھ آنے والے رکن کو پُرانی دشمنی پر اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا پولیس تھانہ زیدہ میں مجیب الرحمن سکنہ کھنڈہ نے ایف آئی آر درج کر اتے ہوئے بتایا کہ اُن کا ستائیس سالہ شادی شدہ بیٹا ثاقب الرحمن اپنے گاؤں کے دیگر تبلیغی حضرات کے ہمراہ پیر کے دن سہ روزہ دورے پر زیدہ آکر وہاں مسجد حافظ آباد میں قیام پذیر تھے۔

(جاری ہے)

ان کے ہمراہ اپنی والدہ اور بیوی بھی مستورات جماعت کے ساتھ آئی تھی جو کہ محلے کے ایک گھر میں دیگر تبلیغی مستورات کے ہمراہ موجودتھی۔ وہ مسجد میں جمعرات کی علیٰ الصبح بیدار ہونے پر اذان فجر کے فوراً بعد استنجاہ کے بعد وضو کے لئے جارہے تھے کہ مخالفین نے مسجد میں داخل ہو کر ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں مجیب الرحمن موقع پر جاں بحق ہو گیا رپورٹ میں دعویداری شیر نواس خان اور زاہد علی پسران گل روز سکنہ کھنڈہ پر کی گئی ہے جب کہ وجہ قتل پُرانی دشمنی بیان کی گئی ہے بتایا گیا ہے کہ مقتول نے ستر یوم قبل شادی کی تھی ان کے ہمراہ والدہ اور بیوہ بھی مستورات جماعت کے ساتھ آئی تھیں زیدہ پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :