Live Updates

جو حکمران اپنے عوام پر پیسہ خرچ نہیں کرتا وہ ترقی نہیں کر سکتا،،عمران خان

انسان پر اچھا برا وقت آتا رہتاہے، اورنج ٹرین پر پیسہ خرچ کرنے سے قومیں ترقی نہیں،ایشین ٹائیگر بننے سے قبل انسانوں پر پیسہ خرچ کرنا ضروری ہے، چیئرمین تحریک انصاف کا پشاور یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب/ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 25 فروری 2016 18:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جو حکمران اپنے عوام پر پیسہ خرچ نہیں کرتا وہ ترقی نہیں کر سکتا، ملک کے مسئلے تب حل ہونگے جب ملک میں انصاف قائم ہو گا خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ پیسہ تعلیم پر خرچ کر رہے ہیں ۔ عمران خان نے پشاور یونیو رسٹی میں طلبہ کو لیکچر دیتے ہوئے برے وقت سے نمٹنے کے نسخے بتا دیئے۔

جمعرات کے روز عمران خان پشاور یونیو رسٹی میں لیکچر دینے پہنچے سا ونڈ سسٹم خراب ہونے کے با عث عمران خان نے خود ہی ترانہ پڑھا۔ شرکاء بھی کپتا ن کے ساتھ ترانہ پڑھتے رہے ۔ طلبہ کو لیکچر دیتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ انسان پر برا اور اچھا وقت آتا رہتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان پر بھی برے وقت آئے برے وقت میں صبح اٹھنے کو دل نہیں کرتاتھا ۔

انہوں نے طلبہ کو بتایا کہ برے وقت میں کبھی نیوزپیپرنہ پڑھو۔ بیوی بچوں کو لے کرباہرنہ جاؤ، برے وقت میں بیوی بھی خاموش نہیں رہتی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے سب سے زیادہ پیسہ تعلیم پر خرچ کیا،ایشین ٹائیگر بننے سے قبل انسانوں پر پیسہ خرچ کرنا ضروری ہے،عمران خان کا کہنا تھا کہ اورنج ٹرین پر پیسہ خرچ کرنے سے قومیں ترقی نہیں کرتیں انسانوں پر پیسہ خرچ ہونے سے قوم ترقی کرتی ہیں،عمران خان نے کہا کہ لیڈر ہمیشہ بڑی سوچ رکھتا ہے،ہال میں موجود تمام نوجوان لیڈر بن سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ ہمیں کہاں کھڑا ہونا تھا کہاں کھڑے ہیں،کوشش کر رہے ہیں کہ طالب علموں میں سے لیڈر پیدا ہوں، عمران خان نے کہا کہ لیڈر قوموں کو بلندی پر لے جاتے ہیں،میٹرو پر پیسہ لگانے سے بہتر ہے کہ انسانوں پر پیشہ خر چ کیا جائے،انہوں نے کہا کہ میرا سارا پیسہ پاکستان میں ہے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ پاکستان کے بغیر کہیں اور رہوں گا۔

قبل ازیں عمران خان نے چارسدہ میں سابق وفاقی وزیر نثار احمد خان کی وفات پر انکے بیٹے سابق تحریک انصاف کے صوبائی اگنائزر فضل محمد خان سے تعزیت کی ۔۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات