لاڑکانہ، ڈوکری میں نادرا کے دفتر نے مسلح افراد کا حملہ، فائرنگ، توڑ پھوڑ، عملے میں خوف و ہراس

جمعرات 25 فروری 2016 18:01

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) ڈوکری میں نادرا کے دفتر نے مسلح افراد کا حملہ، فائرنگ، توڑ پھوڑ، عملے میں خوف و ہراس، ملزمان واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب، پولیس نے تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کی تحصیل ڈوکری میں ٹاؤن کمیٹی کے احاطے میں قائم نادرا کے دفتر میں 7 نامعلوم مسلح افراد نے اچانک حملہ کردیا، اس موقعے پر ملزمان نے فائرنگ کی جس کے باعث نادرا کا عملہ اور وہاں موجود شہری کچھ دیر کے لیے خوف کے ڈر سے محصور ہوگئے، ملزمان نے دفتر کے اندر سامان کی توڑ پھوڑ کی جس کے باعث کمپیوٹر، شیشے اور دیگر سامان ٹوٹ گیا جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

اس حوالے سے نادرا کے انچارج وحید سومرو کا کہنا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا اور فائرنگ کرنے کے ساتھ توڑ پھوڑ کرنے کے بعد دفتر بند کرنے کی دھمکیاں دے کر فرار ہوگئے۔ ادہر واقعے کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور عینی شاہدین سے بیانات لیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :