کراچی ،ڈی سی ملیرکی ہدایت پر قائد آباد سے تجاوزات کا خاتمہ

جمعرات 25 فروری 2016 18:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) ڈپٹی کمشنر ملیر سید محمد علی شاہ کی ہدایت پر قائد آباد کے علاقے میں علی الصباح تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون آپریشن کی گیا۔ جمعرات کی صبح فجر کے وقت ڈی سی ملیر کی ہدایت پر قائد آباد پل کے نیچے سے لیکر مرغی خانہ بس اسٹاپ تک اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف عباسی کی نگرانی میں کامیاب اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیا گیا،جس کے نتیجے میں تمام تر ناجائز تعمیرات اور تجاوزات کو بھرپور انداز سے مسمار کر کے نشان عبرت بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے نتیجے میں عوامی گزر گاہ اور بس اسٹاپ سے غیر قانونی پتھاریداروں کا مکمل طور سے صفایا کردیا گیا ہے،جس کی وجہ سے ضلع ملیرکی عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ملیر سید محمد علی شاہ کے مطابق ضلع میں کسی کو بھی قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جائے گی،اور عوام کی سہولت سے متعلق اقدامات کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا۔ ڈی سی ملیر کے اس تاریخی اقدام کو ضلع ملیر کی عوام ،کاروباری برادری اور سماجی تنظیموں کے نمائندگان کی جانب سے بھرپور انداز سے سراہا گیا ہے،اور عوامی منفعت و بہبود کے متعلق ڈپٹی کمشنر ملیر کے ٖفیصلوں کی مکمل تائید و حمایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :