وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر زرعی آلات کی فراہمی کے پروگرام کے تحت بذریعہ قرعہ اندازی 36لیزر لینڈ لیولرز کی تقسیم
پنجاب حکومت رعایتی نرخوں پر سپیشل سبسڈی کے ذریعے جدید آلات دے رہی ہے ‘اے ڈی سی محمد شاہد ، ای ڈی او فنانس ظفر اقبال شاکر
جمعرات 25 فروری 2016 17:52
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر مشینی کاشت کے فروغ کیلئے زرعی آلات کی فراہمی کے پروگرام کے تحت محکمہ زراعت اور واٹر مینجمنٹ قصور کے زیر اہتمام گزشتہ روز ضلع کونسل ہال میں کاشتکار وں میں 36لیزر لینڈ لیولرز بذریعہ قرعہ اندازی تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد ، ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس ڈاکٹر ظفر اقبال شاکر ، ڈسٹرکٹ آفیسر واٹر مینجمنٹ تجمل حسین ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل واٹر مینجمنٹ لاہور عامر شہزاد ،ڈی او لائیو سٹاک خالد بشیر محکمہ کے دیگر افسران اور کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
اس موقع پر ضلع بھر میں کاشتکاروں کی طرف سے دی گئیں 140درخواستوں کی قرعہ اندازی ہوئی اور پنجاب حکومت کے تحصیل وائز رقبہ کے حساب سے مقرر کردہ کوٹہ کے تحت تحصیل قصور میں 12‘تحصیل کوٹ رادھا کشن میں 5‘تحصیل چونیاں میں 11اور تحصیل پتوکی میں 8جبکہ ضلع بھر میں مجموعی طور پر 36کاشتکاروں کو بذریعہ قرعہ اندازی لیزر یونٹس دیئے گئے ۔(جاری ہے)
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پانی کا زراعت میں مقام بہت اہمیت کا حامل ہے اگر پانی نہ ہوتا تو زراعت کا پہیہ کبھی بھی گردش نہ کرتا ۔
پانی کی بڑھتی ہوئی کمی اور اسکے بے دریغ استعمال اور فی ایکٹر پیدوار بڑھانے کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے بہتر نظام آبپاشی کی کاشتکاروں میں ترویج و ترقی کیلئے ایک جامع پروگرام کا آغاز کر رکھا ہے ۔حکومت کسان بھائیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان مسائل کے حل کیلئے مناسب اقدامات کر رہی ہے اسی سلسلے میں زمین سے زیادہ پیدوار حاصل کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے رعایتی نرخوں پر جسے 2لاکھ 25ہزار روپے سے بڑھا کر اب 4لاکھ 50ہزار روپے فی یونٹ سبسڈی کے ذریعے جدید آلات دے رہی ہے ۔ان آلات کے استعمال سے کاشتکار کم محنت سے زیادہ پیدوار حاصل کر سکتے ہیں ۔قبل ازیں اس سے قبل ہونیوالی قرعہ اندازی میں کامیاب ہونیوالے کسانوں کو الاٹمنٹ لیٹرز بھی دیئے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.