ریس کورس پولیس نے چودہ سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کیس میں چالان عدالت میں جمع کر ادیا

200صفحات پر مشتمل چالان میں عدنان ثنا اﷲ ، بلال ، ماجد اور عمران کو گنہگا قرار دیا گیا ہے

جمعرات 25 فروری 2016 17:50

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) تھانہ ریس کورس پولیس نے چودہ سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کیس میں چالان عدالت میں جمع کرا دیا ۔ 200صفحات پر مشتمل چالان میں عدنان ثنا اﷲ سمیت چار ملزمان کو گنہگار قرار دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تھانہ ریس کورس پولیس نے اپر مال کے گیسٹ ہاؤس میں چودہ سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔

محکمہ پراسیکیوشن نے گزشتہ روز 200صفحات پر مشتمل چالان جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں جمع کرایا جس میں عدنا ن ثنا اﷲ ، بلال ،عمران اور ماجد کو گنہگا ر قرار دیا گیا ہے ۔چالان کے ساتھ ملزمان کی میڈیکل رپورٹ بھی لف کی گئی ہے ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سماعت کے بعد اسے سماعت کے لئے سیشن کورٹ بھجوا دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :