پی ایچ ایف نے 30 ڈاکٹروں کے لئے 67 ملین روپے کے بلا سود قرضے کی منظوری دے دی
انتقال کرجانے والے ڈاکٹروں کے ذمہ قرضہ کی معافی کے لئے پی ایچ ایف کے قانون میں ترمیم کی جائے گی سیکرٹری ہیلتھ نجم احمد شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں ڈاکٹروں کو قرضہ دینے کا پراسیس آسان بنانے کی ہدایت کر دی گئی
جمعرات 25 فروری 2016 17:48
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نجم احمد شاہ نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے ڈاکٹرز کلینک قائم کرنے اور طبی آلات کی خریداری کے لئے بلاسود قرضے کے حصول کا طریقہ کار آسان بنانے کے لئے شرائط پر نظر ثانی کی جائے،پی ایچ ایف سے قرضہ لینے کے بعد فوت ہونے والے ڈاکٹرز کی بقایا قسطیں معاف کرنے کے لئے متعلقہ قوانین میں ترمیم کرائی جائے گی۔
انہوں نے یہ بات یہاں پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کی فنانس اینڈ ٹیکنیکل کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں فاؤنڈیشن کے ایم ڈی اظہار احمد شیخ کے علاوہ کمیٹی کے ممبران ڈاکٹر قمراسلام لودھی،ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر محبوب احمد،ڈاکٹر اختر حسین اور دیگر افسران نے شرکت کی۔(جاری ہے)
اجلاس میں اپنے کلینکس قائم کرنے اور طبی آلات وغیرہ کی خریداری کے لئے ضابطہ کی کارروائی پوری کرنے والے 30 ڈاکٹرز کو 67.6 ملین روپے قرضہ جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔
پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر اظہار شیخ نے سیکرٹری صحت کو قرضہ کے حصول کے طریقہ کار اور وصولی کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ فاؤنڈیشن ڈاکٹرز کو آٹھ لاکھ روپے سے25 لاکھ روپے تک کے بلا سود قرضے فراہم کررہی ہے۔ اظہار احمد شیخ کا کہنا تھا کہ PHF قرضوں کی وصولی کی شرح96 فیصد ہے اور یہ سکیم نہایت کامیاب ہے۔ سیکرٹری ہیلتھ نے کہا کہ قرضے کے لئے درخواست دینے اور اس کی شرائط میں آسانیاں پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ڈاکٹرز کو پراپرٹی مارٹ گیج کرنے کے لئے فرد اور کاغذات کے سلسلہ میں پٹواری کے دفتر کے چکرنہ لگانا پڑیں۔انہوں نے کہا کہ اس طریقہ کار کو تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں قرضہ کے حصول کی شرائط پر نظر ثانی کرنے کی ہدایت کی۔نجم احمد شاہ نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے قوانین کو ڈاکٹرز فرینڈلی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ قرضہ کی ادائیگی کے دوران انتقال کر جانے والے ڈاکٹرز کے ذمہ قرض کی بقایا رقم معاف کرنے کے لئے متعلقہ قوانین میں ترمیم کرانے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
-
خطے میں امن صرف ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
-
پولیس ہیلپ لائن 15 کو انٹیلی جنس ایجنسیوں سے منسلک کر دیا گیا
-
9 مئی ایک سیاہ دن ہے ، واقعہ میں ملوث لوگوں کو سزائیں ملنی چاہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
ملک کی خاطرجان کا نذرانہ دینے والے شہدا کی عزت و توقیر سب پر لازم ہے‘بلیغ الرحمن
-
گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
-
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.