سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی ظاہر کردی

خودکوقومی ٹیم اور نیشنل اکیڈمی کے ہیڈکوچ کی حیثیت سے کام کااہل سمجھتاہوں،عاقب جاوید

جمعرات 25 فروری 2016 17:34

سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی ظاہر ..

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ باؤلر عاقب جاوید نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی کاظاہر کر تے ہوئے کہا کہ خودکوقومی ٹیم اور نیشنل اکیڈمی کے ہیڈکوچ کی حیثیت سے کام کااہل سمجھتاہوں۔

(جاری ہے)

ڈھاکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹرعاقب جاوید کا کہنا تھا کہ فیملی کی وجہ سے کوچنگ سے الگ ہوا تھا اب صورت حال ویسی نہیں ہے چار برسوں سے قومی ٹیم سے الگ ہوں،وقت ہے کہ کرکٹ کیلئے خدمات انجام دوں۔

قومی کرکٹ کیلئے خدمات انجام دینے کی خواہش ہے تاہم پی سی بی نے اس حوالے سے تاحال رابطہ نہیں کیا۔واضح رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹرعاقب جاوید ان دنوں متحدہ عرب امارات کی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے پر وقار یونس براجمان ہیں۔

متعلقہ عنوان :