سری لنکن بلائنڈ کرکٹ ٹیم اپریل میں پاکستان کا دورہ کریگی

پاک سری لنکا بلائنڈ ٹیموں کے مابین تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی

جمعرات 25 فروری 2016 17:34

سری لنکن بلائنڈ کرکٹ ٹیم اپریل میں پاکستان کا دورہ کریگی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) سری لنکن بلائنڈ کرکٹ ٹیم اپریل میں پاکستان کا دورہ کریگی۔ شیڈول کے مطابق پاک سری لنکا بلائنڈ ٹیموں کے درمیان 10سے 20 مارچ تک تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جانی تھی تاہم اب دونوں ٹیموں کے درمیان یہ سیریز 3 سے 10 اپریل تک کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے چیئرمین سید سلطان شاہ کے مطابق آئندہ ماہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ اور مارچ میں متوقع بارشوں کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا میچ 3 اپریل، دوسرا میچ 4 اور تیسرا میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز بہاولپور میں کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا میچ 7 اپریل، دوسرا میچ 9 اور تیسرا اور آخری میچ 10 اپریل کو کھیلا جائے گا۔