ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی ، روایتی حریف پاکستان ، بھارت ہفتے کو آمنے سامنے ہوں گے

جمعرات 25 فروری 2016 17:30

ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی ، روایتی حریف پاکستان ، بھارت ہفتے کو آمنے سامنے ..

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) بنگلہ دیش میں جاری پہلے ٹی ٹوئنٹی ایشیاء کپ میں روائتی حریف پاکستان اور بھارت کی کر کٹ ٹیمیں ہفتہ کو آمنے سامنے ہوں گی،ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھارت کو پاکستان پر نفسیاتی بر تری حاصل ہے،دونوں ٹیموں کے مابین ابھی تک 6ٹی ٹوئنٹی میچز ہوئے جس میں سے بھارت نے 5اور پاکستان نے صرف ایک میچ میں فتح حاصل کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں پہلا ٹی ٹوئنٹی ایشیاء کپ جاری ہے جس میں میزبان بنگلہ دیش سمیت سری لنکا ،یو اے آئی،پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں شریک ہیں ،ایشیاء کپ کے سب سے بڑا میچ جس میں روائتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی (کل)ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھارت کو پاکستان پر نفسیاتی بر تری حاصل ہے،دونوں ٹیموں کے مابین ابھی تک 6ٹی ٹوئنٹی میچز ہوئے جس میں سے بھارت نے 5اور پاکستان نے صرف ایک میچ میں فتح حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :