پاکستان کر کٹ بورڈ کا کمارسنگاکارا کو قومی ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ بنانے پر غور

ویوین رچرڈز زیادہ معاوضہ مانگ رہے تھے اسلئے ان سے مذاکرات ختم کر دیئے، کمارسنگاکارا کا نام زیرغور ہے، بولنگ کوچ اظہر محمود کے ساتھ ورلڈ ٹی ٹوینٹی تک معاہدہ ہو گیا،وقاریونس کے معاہدے میں توسیع کا ابھی فیصلہ نہیں کیا،شہریار خان

جمعرات 25 فروری 2016 17:30

پاکستان کر کٹ بورڈ کا کمارسنگاکارا کو قومی ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ بنانے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کو ان دنوں قومی ٹیم کے لیے کنسلٹنٹ کی تلاش ہے ، پی سی بی چیئرمین شہریار خان کہتے ہیں کہ ویوین رچرڈز پیسے بہت مانگ رہے تھے، تاہم سری لنکا کے کمارسنگاکارا کا نام زیرغور ہے، بولنگ کوچ اظہر محمود کے ساتھ ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے لیے معاہدہ ہو گیا ہے جبکہ ہیڈ کوچ وقاریونس کے معاہدے میں توسیع کا ابھی فیصلہ نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز ہارنے کے بعد پی سی بی کی ٹیم مینجمنٹ میں تبدیلیاں جاری ہیں، پی سی بی چیئرمین شہریار خان کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ویوین رچرڈز کے ساتھ مذاکرات ختم کر دیے ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ پیسے بہت مانگ رہے تھے ، سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا کو کنسلٹنٹ بنانے پر غور کر رہے ہیں۔شہریار خان کا کہنا تھا کہ بولنگ کوچ اظہر محمود کے ساتھ ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے لیے معاہدہ ہو گیا ہے جبکہ ہیڈ کوچ وقاریونس کے معاہدے میں توسیع کا ابھی فیصلہ نہیں کیا۔