ہوٹل میں مہمان لانیکی اجازت نہ ملنے پر گیل ناراض تھے، چیئر مین پی ایس ایل نجم سیٹھی کا انکشاف

جمعرات 25 فروری 2016 17:30

ہوٹل میں مہمان لانیکی اجازت نہ ملنے پر گیل ناراض تھے، چیئر مین پی ایس ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے گورننگ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان سپرلیگ میچزکے دوران ہوٹل میں مہمان لانے کے اجازت نہ ملنے پر کرس گیل ناراض ہو گئے تھے لیکن ہم نے صورت حال کو کنٹرول کرلیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ایک دن گیل ہوٹل لابی میں مہمان کے ساتھ آئے توہوٹل والوں نے انہیں جانے نہیں دیا، ہوٹل والوں کا کہنا تھا کہ رات کے اس وقت گیل اپنے مہمان کے ساتھ ہوٹل کے کمرے میں نہیں جاسکتا، گیل ناراض ہوگئے مگرہم نے صورت حال کو کنٹرول کرلیا۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ہم نے ہوٹل رومز میں کسی کو مہمان لے جانے کی اجازت نہیں دی تھی، ہمیں خدشہ تھا کہ کوئی اسکینڈل نہ ہوجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی نے خون پسینے کی کمائی سے ٹکٹ خریدا، کرکٹ بورڈ، پی ایس ایل پردباؤ تھا کہ پاسز فری میں دے دیں۔