پستول کے ساتھ سیلفی بنانے کے شوق نے نوجوان کی جان لے لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 فروری 2016 17:25

فیروزوالا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 فروری 2016ء): پستول کے ساتھ سیلفی بنانے کے شوق نے نوجوان کی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق فیروزوالا کے رہائشی 22 سالہ نوجوان آصف نے پستول کے ساتھ سیلفی بنانی چاہی ، سیلفی بنانے کے دوران پستول چلنے سے آصف جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق آصف کے ساتھی عرفان کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔