آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈٖ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ، پہلی بار دو خواتین امپائرز بھی پینل میں شامل

جمعرات 25 فروری 2016 17:22

آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈٖ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ، پہلی ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) انٹر نیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی )نے بھارت میں ہو نیوالے ٹی ٹوئنٹی ورلڈٖ کپ کیلئے امپائرز اور میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستان کے علیم ڈار سمیت 24ایمپائرز اور 7میچ ریفریز میگا ایونٹ میں خدمات سرانجام دیں گے ، آئی سی سی نے پہلی مرتبہ دو خواتین امپائرز کو بھی پینل میں شامل کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے آئندہ ماہ بھارت میں ہونیالے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں میچ ریفریز اور ائمپائرز کا اعلان کر دیا ہے ،پاکستانی امپائر علیم ڈار بھی اگلے ماہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں امپائرنگ کریں گے، آئی سی سی نے پہلی مرتبہ دو خواتین امپائرز کو بھی پینل میں شامل کیا ہے۔میگا ایونٹ میں پاکستان کے علیم ڈار سمیت چوبیس امپائرز میچز سپروائز کریں گے ، علیم ڈار زمبابوے اور ہانگ کانگ کے افتتاحی میچ میں آفیشل ہونگے ۔ آئی سی سی نے پہلی مرتبہ دو خواتین امپائرز کو بھی تعینات کیا ہے، نیوزی لینڈ کی کیتھلین کراس اور آسٹریلیا کی کلئر پلوزک وویمنز ایونٹ کے میچز میں امپائر ہونگی۔

متعلقہ عنوان :