نجی شعبہ قومی معیشت کیلئے ڈرائیونگ فورس کے کردار کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، اپنی توجہ لائیوسٹاک سیکٹر کی جانب مرکوز کرے ‘ لاہور چیمبر
جی ڈی پی میں لائف سٹاک سیکٹر کا حصہ 11.4فیصد ہے ،اس کی ویلیو زرعی پروڈکٹس سے کہیں زیادہ ہے،لائیوسٹاک سیکٹر کی جانب تھوڑی سی توجہ دیکر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے بہترین نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں‘ شیخ محمد ارشد، الماس حیدر اور ناصر سعید
جمعرات 25 فروری 2016 17:12
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے نجی شعبے پر زور دیا ہے کہ اپنی توجہ لائیوسٹاک سیکٹر کی جانب مرکوز کرے کیونکہ یہ شعبہ قومی معیشت کے لیے ڈرائیونگ فورس کا کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد، سینئر نائب صدر الماس حیدر اور نائب صدر ناصر سعید نے کہا کہ جی ڈی پی میں لائیفسٹاک سیکٹر کا حصہ 11.4فیصد ہے اور اس کی ویلیو زرعی پروڈکٹس سے کہیں زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ لائیوسٹاک سیکٹر کی جانب تھوڑی سی توجہ دیکر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے بہترین نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی اور ایکسپورٹ مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی بہت زیادہ مانگ ہے جس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے اقدامات اٹھانا ہونگے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ زندہ جانوروں کی برآمد کے بجائے صرف گوشت کی برآمد پر توجہ دی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ دودھ کی پیداوار کا پندرہ فیصد حصہ ٹرانسپورٹیشن کے دوران ضائع ہوجاتا ہے ، فارم ہاؤسز پر نفع و نقصان کے بغیر چلرز قائم کرکے اس ضیاع کو روکا جاسکتا ہے، حکومت کو چاہیے کہ ان چلرز کے قیام کے لیے پانچ سال کے لیے آسان شرائط پر قرضے دے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ خوراک کی مقامی ضروریات کا پچیس فیصد حصہ پولٹری میٹ سے پورا ہوتا ہے، اس صنعت کی پیداواری لاگت میں کمی لانے کے لیے ضروری ہے کہ پولٹری انڈسٹری میں استعمال ہونے والی درآمدی اشیاء پر ڈیوٹی کم سے کم کی جائے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں غربت کے خاتمے اور روزگار کی فراہمی میں لائیوسٹاک سیکٹر بہت اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ دیہی علاقوں کی بیوہ خواتین کو پانچ بھینسیں، دس بکریاں اور تین ایکڑ زمین دی جائے جس سے وہاں لائیوسٹاک سیکٹر کے فروغ میں مدد ملے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.