چشتیاں، حادثہ میں موٹر سائیکل سوار تین بچوں کا باپ جاں بحق ،دو شدید زخمی

جمعرات 25 فروری 2016 16:50

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) چشتیاں میں حادثہ کے دوران موٹر سائیکل سوار تین بچوں کا باپ جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے چشتیاں ہسپتال ذرائع کے مطابق شوگر ملز بستی بلال کوٹ کا رہائشی حامد موٹر سائیکل پر اپنے دیگر ساتھیوں اسماعیل اور حنیف کے ہمراہ جارہاتھا کہ مخالف سمت سے آنے والی گاڑی کے ساتھ ٹکر ہوجانے کے نتیجہ میں شدید زخمی ہو گئے حامد کو تشویش ناک حالت میں وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور ریفر کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔جبکہ دیگر ساتھیوں کی حالت بہتر بیان کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :