پنجاب بھر میں581ٹریفک حادثات میں 08 افراد جاں بحق،657زخمی

جمعرات 25 فروری 2016 16:50

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز581ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں08افراد جاں بحق جبکہ 657شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ205افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران08افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 256 ڈرائیورز،21کم عمرڈرائیور،286مسافراور115پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ131ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت124 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد52حادثات میں59متاثرین کے ساتھ دوسرے اور گوجرانوالہ 39 حادثات میں 48 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل657متاثرین میں 542مرد اور115خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 85 افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور432فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 140زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں451موٹر سائیکلز،96آٹو رکشے،59موٹر کاریں،48مسافربسیں،17ٹرک اور59دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :