کھڈیاں پولیس کا پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،2 ہزار سے زائد پتنگیں، 2گیلن کیمیکل ایک ہزار سے زائد چرخیاں برآمد
جمعرات 25 فروری 2016 16:46
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) کھڈیاں پولیس نے پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2 ہزار سے زائد پتنگیں، 2گیلن کیمیکل ایک ہزار سے زائد چرخیاں برآمد کرلیں، جیب تراش گروہ کے 9 ملزم گرفتار کر کے ایک لاکھ نقدی، 11 موبائل وپرس برآمد کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے حکم پرڈی پی اوقصورعلی ناصررضوی نے ڈی ایس پی سٹی سرکل قصورکی نگرانی میں ایس ایچ اوتھانہ کھڈیاں محمدادریس چدھڑ،اسسٹنٹ سب انسپکٹرمحمدشریف ،اے ایس آئی محمداشفاق دیکرپولیس ملازمان پرمشتمل ایک چھاپہ مارٹیم تشکیل دی۔
جس شب وروزمحنت کرکے پتنگیں،ڈورتیارکرنے،فروخت کرنے والوں اورپتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن کرتے ہوئے بستی غوث صابری ،عیدگاہ روڈ اورڈوگراں والاچوک سمیت قصبہ کے مختلف مقامات پرچھاپے مارکرملزمان عبدالعزیز۔(جاری ہے)
محمدحسین ،وہاب غنی،ذوالفقاراحمداورمحبوب علی کوگرفتارکرکے مجموعی طورپر2085پتنگیں،31چرخیاں،1006 پلاسٹک چرخیاں،2گیلن کیمیکل،بھاری مقدارمیں تیارڈورسیمیت دیگرسامان برآمدکرلیاہے۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔اسی طرح علاقہ میں بڑھتی جیب تراشی کی وارداتوں کے پیش نظرپولیس اپنی پیشہ وارانہ صلاحتوں کوبروئے کارلاتے ہوئے تراشوں کا گینگ اس وقت ڈرامائی اندازمیں گرفتارکرلیاجب وہ پرانالاری اڈہ کھڈیاں پرموجود جیب تراشی کاپروگرام بنارہے تھے۔پولیس نے گھیراڈال کر9ملزمان سمیع اللہ عرف شرجیلی،شاکرعرف شاکری،ساجدعلی،امتیازعرف موٹو،شان عرف شانی،راناقیصرعلی،عامرعرف نبیل،شاہدعرف راشد،عابدعلی کوگرفتار کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ڈ ی ایس پی سٹی سرکل قصورملک اکرام خاں نے بتایاکہ مزکورہ ملزمان جیب تراشی کاطریقہ واردات یہ تھا کہ بسوں میں داخل ہوکر دوران سفرمسافروں لی اورشادی بیاہ کے موقع پرباراتیوں میں شامل ہوکراوراعلیٰ شخصیات کی نمازجنازہ کے موقع جہاں زیادہ رش دیکھتے لوگوں کے ہجوم میں داخل ہوجاتے اورجیب تراشی کرتے تھے انہوں نے بتایاکہ جیب تراش گروہ کے ارکان سے ایک لاکھ روپے نقدی،11عددموبائل فون،اورپرس وغیرہ برآمدکرلئے ہیں ۔،مزیدتفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔ملزمان سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
-
اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم میں سالانہ نتائج وتقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد ، جس میں طلباء کو اچھی کارکردگی دکھانے پر انعامات دیئے گئے
-
ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان میں خواتین کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کیلئے پر عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.